آئندہ مالی سال حاجی کیمپ ڈرین منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ

 آئندہ مالی سال حاجی کیمپ ڈرین منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)شہر کے سب سے طویل التوا کا شکار ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کی امید روشن ہوگئی، پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 میں حاجی کیمپ سٹروم واٹر ڈرین منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا، بجٹ میں فنڈز بھی مختص کر دئیے گئے۔

تفصیل کے مطابق وسطی لاہور کو بارشوں کے دوران ڈوبنے سے بچانے کیلئے شروع کیا گیا حاجی کیمپ ڈرین منصوبہ آئندہ مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے واسا کو منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ رواں مالی سال منصوبے کیلئے 10کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کے باقی ماندہ کام کی تکمیل کیلئے مزید 5 کروڑ روپے تجویزکئے گئے۔9 سال قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں شروع کیا گیا، منصوبے پر تاحال 3 ارب 3 کروڑ 69 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ منصوبے کا ریوائزڈ پی سی ون 3 ارب 10 کروڑ 84 لاکھ روپے کا ہے جبکہ اب صرف5کروڑ روپے کی رقم مزید درکار ہے ۔ واسا حکام کے مطابق منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں