گریٹر اقبال پارک، آوارہ کتے کے حملے سے شہری زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور کا سب سے بڑا تفریحی مقام گریٹر اقبال پارک شہریوں کیلئے خطرناک بنتا جا رہا ہے۔ آوارہ کتے کے حملے سے شہری زخمی ہو گیا۔
واقعے پر پی ایچ اے نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ منیب ہارون کو انکوائری افسر مقرر کر دیا، جو تین دن میں مکمل رپورٹ تیار کر کے ڈی جی پی ایچ اے کو جمع کر ائیں گے۔ پارکوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔