پٹرول قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کارکیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کارکیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوززم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے متفرق درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اوراس کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا۔