سبزہ زار سے 3منشیات فروش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار ڈولفن سکواڈ نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے سبز ہ زار کے علاقے اقبال چوک اور ابراہیم بلاک سے سنیپ چیکنگ کے دوران 3منشیات فروشوں اسد، عمران اور اویس کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 5220 گرام چرس برآمد کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔