برطانوی وفد کی پبلک ہیلتھ لیب نیٹ ورک کیلئے تیکنیکی معاونت کی پیش کش

برطانوی وفد کی پبلک ہیلتھ لیب نیٹ  ورک کیلئے تیکنیکی معاونت کی پیش کش

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب میں آئی ڈی ایس آر لیبارٹری نیٹ ورک کے قیام کے حوالے سے یوکے ایچ ایس اے کی سینئر قیادت نے ملاقات کی۔

کنٹری اور ایمرو لیڈ یو کے ایچ ایس اے ڈاکٹر محمد سرتاج نے حکومت پنجاب سے پبلک ہیلتھ لیب نیٹ ورک کیلئے تیکنیکی معاونت کی پیس کش کی۔صوبائی وزیر نے کہاپبلک ہیلتھ لیب نیٹ ورک کے قیام کے بعد ہم انفیکشیئس ڈیزیزز کو مؤثر رسپونڈ کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں