وزیر ریلوے کا ریلوے سٹیشن ، کیرج شاپ مغلپورہ کا دورہ

 وزیر ریلوے کا ریلوے سٹیشن ، کیرج شاپ مغلپورہ کا دورہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے سٹیشن اور کیرج شاپ مغلپورہ کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے سٹیشن پر برقی زینے لگانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر ریلوے نے برقی زینوں کو 25 جون سے مسافروں کے لئے کھولنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کا معیار چیک کیا،سٹیشن پر موجود ویٹنگ روم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا مسافر وقت کے ساتھ ریلوے کی تمام سروسز میں بہتری پائیں گے ،انہوں نے کوچز میں لگانے کیلئے کمپنی کی طرف سے آئے اے سی یونٹس کا معائنہ کیا، انہوں نے ایئر کنڈیشننگ یونٹس کی کوچز میں تنصیب کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا مسافروں کو ٹرینوں میں ایئر کنڈیشنر زکی سہولت بلا تعطل فراہم کرنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں