خواجہ عمران کا نواز شریف ہسپتال کوٹ خواجہ سعید کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نے گزشتہ روز نواز شریف ہسپتال کوٹ خواجہ سعید کا اچانک دورہ کیا۔
صوبائی وزیر نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ خواجہ عمران نذیر لیبارٹری اور ایکسرے روم بھی گئے ۔ خواجہ عمران نذیر نے ایس او پیز پر عملدرآمد کر انے پر ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی۔