ایل ڈی اے نے بجٹ تجاویز کی تیاری شروع کر دی

ایل ڈی اے نے بجٹ تجاویز کی تیاری شروع کر دی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ تجاویز کی تیاری شروع کر دی ۔بجٹ میں اس بار کسی مخصوص منصوبے کیلئے فنڈز مختص کرنے کی روایت ختم کر دی گئی ۔

ایل ڈی اے کا فیصلہ ہے کہ بجٹ میں اوپن فنڈز رکھے جائیں گے ، جو شہر کی ضرورت کے مطابق استعمال ہوں گے ۔گزشتہ مالی سال 2024-25 میں بھی ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے کوئی فلائی اوور یا انڈر پاس تجویز نہیں کیا تھا۔نئے مالی سال کیلئے بھی کسی مخصوص میگا منصوبے کے بجائے صوابدیدی فنڈز کی مد میں خطیر رقم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کو لیو ایبل، سسٹین ایبل اور سمارٹ سٹی بنانے کا پلان بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔اس مقصد کیلئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔اس پروگرام میں فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت، گرین بیلٹس اور شجرکاری، سائیکل ٹریکس کی فراہمی،ماحول دوست انفراسٹرکچر کی بہتری اور ڈیجیٹل شہری سہولتوں کی فراہمی جیسے کام شامل ہوں گے ۔یہ فنڈز کسی مخصوص سکیم کیلئے مختص نہیں کئے جائیں گے ۔ایل ڈی اے بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دے کر آئندہ دنوں میں گورننگ باڈی کو پیش کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں