لیسکو کے مختلف دفاتر میں کھلی کچہریاں ، سینکڑوںشکایات کا ازالہ

 لیسکو کے مختلف دفاتر میں کھلی  کچہریاں ، سینکڑوںشکایات کا ازالہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کے مختلف دفاتر میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جن میں سینکڑوں صارفین کی شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کی 1305 شکایات موصول ہوئیں، لیسکو حکام کی جانب سے 1299شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کردیا گیا۔ کھلی کچہریوں کے دوران اوور بلنگ کی13اور خراب میٹرز سے متعلق 16شکایات موصول ہوئیں،بجلی بندش کی475اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی8شکایات موصول ہوئیں ،نئے کنکشن سے متعلق69 جبکہ 724 دیگر نوعیت کی شکایات موصول ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں