ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

 ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے  خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ، کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر۔۔۔

 جسٹس شجاعت علی خان شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پر 25جون کو سماعت کریں گے ،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف 7 اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کئے تین سال ہوچکے ہیں ، کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں ، لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں