دو روزہ آم میلہ 2025 کا آغاز

دو روزہ آم میلہ 2025 کا آغاز

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام دو روزہ آم میلہ 2025 کا آغاز ہوگیا۔

میلے کا مقصد پنجاب کی زرعی ثقافت اور اس کے محبوب ترین پھل آم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود نے باضابطہ طور پر میلے کا افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں