پہلی بار انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکوں میں جدید کیمرے نصب

پہلی بار انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکوں میں جدید کیمرے نصب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں اربن فلڈنگ سے بچاؤ اور بارشی پانی کے مؤثر انتظام کے لیے واسا نے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکوں میں جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ کیمرے چوبیس گھنٹے ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔یہ سسٹم نہ صرف پانی کی سطح کی نگرانی کرتا ہے بلکہ اس ڈیٹا کی روشنی میں واسا افسران کو فوری ہدایات بھی دی جاتی ہیں کہ کس وقت ٹینک خالی کیا جائے، نکاسی کب اور کیسے کی جائے، اور کن مقامات پر الرٹ جاری کیا جائے۔ فی الحال یہ جدید کیمرے لارنس روڈ، باغ جناح، کشمیر روڈ اور سرکلر روڈ کے زیر زمین ٹینکوں میں نصب کر دیے گئے ہیں۔یہ علاقے بارشوں میں اکثر پانی سے بھر جاتے ہیں اور ٹریفک کے نظام کو متاثر کرتے ہیں۔پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں قذافی سٹیڈیم، وارث روڈ، کوپر روڈ، پنجاب اسمبلی اور تاجپورہ کے واٹر ٹینکس میں بھی یہ جدید کیمرے لگائے جائیں گے۔ یہ تمام کیمرے واسا کے مرکزی کنٹرول روم سے مربوط ہیں، جہاں سے ہر ٹینک کی حالت پر براہ راست نظر رکھی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں