65چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی، شجرکاری کا فیصلہ

65چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی، شجرکاری کا فیصلہ

لاہور(عمران اکبر)باغوں کے شہر میں زہریلی فضا کے پیش نظر کمشنر لاہور ڈویژن کی نشاندہی پر پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ،دوسو سے زائد گرین ایریاز کی نشاندہی کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق 65ایریاز ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی پر پلانٹیشن کیا جائے گا ۔لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی کے لیے گرین ایریا ڈیویلپمنٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ ڈالر خرچ کیا جائیگا۔اقوام متحدہ کے گرین کلائمیٹ فنڈ سے لاہور میں گرین ایریاز کی ڈیویلپمنٹ کی جائے گی۔بیرونی فنڈنگ کے ساتھ منصوبے میں دس فیصد فنڈنگ پنجاب حکومت کریگی،پراونشل ایکسٹرنل فنانسنگ اسیسمنٹ کمیٹی نے منصوبے کی منظوری دے دی۔محکموں کو منصوبے کا کنسیپٹ پیپر گرین کلائمیٹ فنڈ کے لیے بھجوانے کے احکامات دیئے گئے ،اڈا پلاٹ، جوہر ٹائون، جلو، باٹابور،سندر، ایم ایم عالم، شملہ پہاڑی سمیت فضائی آلودگی میں سر فہرست علاقوں میں گرین انفراسٹرکچر ڈیویلپ کیا جائیگا۔اربن پاپولیشن ہاٹ سپاٹس،سموگ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی جی آئی ایس کے ذریعے کی جائیگی۔منصوبے کے تحت لاہور وہ علاقے جہاں جنگلات قائم کیے جا سکتے ہیں وہاں شجر کاری ہوگی،منصوبے کے دیرپا نتائج کے لیے ریسرچ کے ذریعے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کے پودوں کی شجر کاری ہوگی۔گرین کلائمیٹ فنڈ کے ذریعے ریچارج پاکستان اور گلیشیئل لیک آئوٹ برسٹ فلڈ رسک ریڈکشن منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں