نان رجسٹرڈٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 نان رجسٹرڈٹوکن ٹیکس نادہندہ  گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور (آن لائن) محکمہ ایکسائز کی جانب سے نان رجسٹرڈٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری ہے، مارکیٹس، پلازوں اور عوامی مقامات پر چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔۔۔

 جبکہ شہریوں کو بروقت ادائیگی کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈائریکٹر موٹرز لاہور شاہد گیلانی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔عوامی مقامات کیلئے ایک انسپکٹر، 3 کانسٹیبلان پر مشتمل 4ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ٹیمیں عوامی مقامات پر شام کے اوقات میں ڈیفالٹرز گاڑیوں کی چیکنگ کریں گی ۔ مارکیٹس وعوامی مقامات پرڈیوٹی کامقصدٹیکس وصولی یقینی بنانا ہے ،بینکوں کے نام پر رجسٹرڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے وصولی کے لئے مراسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں