ماحولیاتی و سماجی سسٹمز کے جائزے کیلئے مشاورتی ورکشاپ

ماحولیاتی و سماجی سسٹمز کے جائزے کیلئے مشاورتی ورکشاپ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور عالمی بینک کے اشتراک سے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت ماحولیاتی و سماجی سسٹمز کے جائزے کے لیے ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ کا مقصدایسا رپورٹ پر ڈسکشن، پراجیکٹس کے نفاذ میں ماحولیاتی اور سماجی پہلوؤں کو مؤثر انداز میں شامل کرنا اور پالیسی و عملی سطح پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی رہنمائی کرنا تھا۔پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سے محمود مسعود تمنا، معین الدین شیخ،عدنان نثار، نعمان اختر، معظم جمیل ملک،سید عامر محمود شاہ اور رخسانہ شاہد بھی شریک ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت سیوریج، واٹر سپلائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جن سے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ماحول دوست ترقی کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل آفیسران کو بطور فوکل پرسن ماحولیاتی و سماجی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے ، جبکہ سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں کے مؤثر نفاذ کے لیے میونسپل آفیسر واٹسن کی بھرتی بھی کی جائے گی۔پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر، سید زاہد عزیز نے پروگرام کی تفصیلات پر مبنی پریزنٹیشن دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں