امریکی تسلط کے دن ختم ہوتے جا رہے ہیں:پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کو آگے لیجانے کے لیے موقع پرستوں سے جان چھڑانا ہو گی،پیپلز پارٹی عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کا بیانیہ اپنا کر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار طارق خورشید،ڈاکٹر خالد جاوید جان،ڈاکٹر ضراریوسف،رانا شرافت ،رضا اشفاق،عمار شاہ،اور حمیرا لطیف نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد جاوید جان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی وجہ سے سیاست ڈرائنگ رومز سے گلی بازار میں نکلی۔ رضا اشفاق نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد کے سامنے وزارت عظمی کچھ بھی نہیں۔عمار شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بے نظیر کی فکر کو زندہ رکھنا ہو گا۔خالد بھٹی ,جبار ناصر،نبیل نصیر،شان زینب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید نے اپنی سیاست سے غریب عوام میں امید جگائی۔