پنز میں جنرل ہسپتال کے مریضو ں کے علاج کیلئے ایس او پیز
لاہور (اے پی پی) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں لاہور جنرل ہسپتال کے مریضوں کو نیورو اینڈو ویسکولر سروسز فراہمی کیلئے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے۔
ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر کے مطابق پنز انتظامیہ نیورو اینڈو ویسکولر / نیورو انٹروینشن سروسز فراہمی کے وقت کسی قسم کے اخراجات لئے بغیر مریضوں کو تمام ڈسپوزیبلز اور اینستھیزیا کی ادویات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔ایل جی ایچ کا کوئی بھی پرائمری یونٹ اگر کسی مریض کیلئے نیورو اینڈو ویسکولر ٹیسٹ کی ضرورت محسوس کرے تو متعلقہ میڈیکل ریکارڈ کے ساتھ یونٹ فزیشن کے ذریعے پنز ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ آگاہ کریگا۔ ریٹینو بلاسٹوما میں مبتلا بچوں کو انٹرا آرٹیریل کیموتھراپی کے دوران کیموتھراپی دوا کی ضرورت ہوتی ہے ، ایل جی ایچ یہ دوا بیت المال کے ذریعے حاصل کرے اور مریض کیساتھ طے شدہ تاریخ پر فراہم کرے۔