ڈسکو سپورٹ یونٹ : 5ارب8کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری

ڈسکو سپورٹ یونٹ : 5ارب8کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ڈسکو سپورٹ یونٹ نے 5 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔

ترجمان کے مطابق لیسکو،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے تمام سرکلز میں ریکوری کا عمل تیز کردیا ،اب تک کی کارروائیوں کے دوران ناردرن سرکل میں 19 ہزار 587 نادہندگان سے 71 کروڑ سے زائد اور ایسٹرن سرکل میں 19ہزار316 نادہندگان سے 98کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ اس کے علاوہ سنٹرل سرکل میں 22ہزار125 نا دہندگان سے 86کروڑ سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں 11ہزار888نادہندگان سے 37کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔اسی طرح ننکانہ سرکل میں15ہزار225نادہندگان سے 36 کروڑ سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 19 ہزار 837نادہندگان سے 70کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 24ہزار 300نادہندگان سے 32کروڑ سے زائد اور قصور سرکل میں 28ہزار 537نا دہندگان سے 75کروڑسے زائد کی ریکوری کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں