پنجاب حکومت نے معاشی استحصال کی انتہا کردی :ملازمین

پنجاب حکومت نے معاشی استحصال کی انتہا کردی :ملازمین

لاہور(خبر نگار)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، مختار گجر، رانا لیاقت، کاشف شہزاد چودھری ودیگر نے کہا۔۔۔

 پنجاب حکومت نے ملازمین کے معاشی استحصال کی انتہا کردی ، لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی میں کمی، رول 17۔اے کے خاتمے ، فیملی پنشن کو محدود کرنے کے ظالمانہ اقدامات نے ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں، بجٹ میں پنشن میں اضافے کے بجائے کمی اور ڈسپیرٹی الاؤنس نہ دینے پر ملازمین مایوسی کا شکار ہیں، انہوں نے مزید کہا حکومت نے ملازمین کش پالیسی تبدیل نہ کی تو پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین 25 جون کو 11بجے دن مسجد شہدا سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالیں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے ، اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو پنجاب بھر میں مظاہرے ہوں گے اور حکومتی پہیہ جام کر دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں