ٹرمپ کی نوبل امن انعام کیلئے نامزدگی انسانیت کی توہین :جماعت اسلامی

لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے جوہر ٹاؤن میں ناشتہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبل امن انعام کیلئے نامزدگی انسانیت اور انصاف کے اصولوں کی توہین ہے۔
اسرائیل کے بعد امریکا کا ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ امت اتحاد کرکے کفار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ۔ وزیر اعظم پاکستان نے ٹرمپ جیسے جنگی جنون رکھنے والے شخص کیلئے نوبل انعام کی نامزدگی کا اعلان کر کے فلسطین ، ایران سمیت امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کی ۔ شہباز شریف کو معلوم ہونا چاہئے کہ امن کا انعام انہیں نہیں دیا جا سکتا ہے جو جنگ کے علمبردار ہوں۔ جماعت اسلامی لاہور امریکی حملے کے خلاف آج 23 جون کو لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریگی۔