وائس چیئرمین واسا کا شہر کے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ
لاہور (اے پی پی) وائس چیئرمین واسا شہباز احمد نے ڈی ایم ڈی واسا عبد اللطیف کے ہمراہ شہر کے مختلف ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا۔
شادباغ ، شادی پورہ اور محمود بوٹی ڈسپوزل سٹیشنز پر نکاسی آب کے نظام، مشینری کی فعالیت اور آپریشنل سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔ وائس چیئرمین کو مون سون تیاریوں، فیلڈ سٹاف کی ڈیوٹی روٹیشن، جنریٹرز کی دستیابی اور برسات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کردہ پلان بارے بریفنگ دی گئی۔