کسانوں کیلئے ویب سائٹ ،فصلوں کی سیٹلائٹ نگرانی متعارف

 کسانوں کیلئے ویب سائٹ ،فصلوں کی سیٹلائٹ نگرانی متعارف

لاہور( این این آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرسبز پاکستان پروگرام کی بدولت زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اس پروگرام کے تحت کاشتکاری کی جدید تکنیکوں سے متعلق کسانوں کی رہنمائی کے لئے لِمز پاکستان ویب سائٹ اور سیٹلائٹ سے فصل کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت پندرہ ہزار تین سو میل طویل آبپاشی کے نیٹ ورک کی صفائی سے پانی کی منصفانہ ترسیل یقینی بنائی گئی ہے ۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت بی ٹو بی ماڈل کے ذریعے زراعت کے شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کے لئے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کے اشتراک عمل میں بھی مدد ملی ہے ۔اس کے علاوہ سمارٹ ایگری فارمز، گرین مالز اور ماڈلز فارمز کا بھی افتتاح کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں