1ہزار 480 کلو بیمار مرغیاں‘ 180 کلو مردار گوشت تلف

لاہور (اے پی پی) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ روز ٹولنٹن مارکیٹ سمیت شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندیاں کر کے 1 ہزار 480 کلو مردہ بیمار مرغیاں۔۔۔
180 کلو مردار گوشت تلف کر کے جعلساز پر مقدمہ درج کروا کے سپلائر اور گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں 23 گوداموں، گاڑیوں میں موجود 47ہزار کلو سے زائد مرغیاں چیک کی گئیں ، ملتان روڈ پر گاڑی سے مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا گاڑی میں موجود گوشت پر مہریں، لازم ریکارڈ، ضروری دستاویزا ت موجود نہ تھیں،بدبودار گوشت کو معائنے کے بعد انسانی استعمال کیلئے مضر قرار دیا گیا، مضر صحت گوشت کا استعمال مختلف موذی امراض کا سبب بنتا ہے۔