سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ کا دورہ اوکاڑہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا اشیا کے معیار اور قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملوث تھوک فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
وہ ضلع اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر افسروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر ، ای اے ڈی اے ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی، ڈی ایف سی کے ساتھ ایکس ای این بلڈنگز، ای اے ڈی اے ہیڈ کوارٹرز اور ڈی ڈی سہولت بازار اتھارٹی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ تمام فوڈ گوداموں کا دورہ کریں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ شدہ گندم کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔