صہیونیت شیطانی لشکر،سہولت کار، انسانیت کا دُشمن: ہشام الٰہی

صہیونیت شیطانی لشکر،سہولت کار، انسانیت کا دُشمن: ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں جمعیت اہلحدیث لاہور، اہلحدیث یوتھ فورس لاہور، تحریک طلبہ اہلحدیث پاکستان، پنجاب اور لاہور کے تمام ٹاؤنز کے صدور، ناظمین و اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں، دینی مدارس کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی گئی اورخطے میں کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔حالیہ حملے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تسلسل ہیں، فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کی پاسداری کریں۔ اجلاس میں 22محرم الحرام کو چوک بیگم کوٹ میں منعقد ہونے والی فضائل صحابہ ؓ و اہل بیت ؓ کانفرنس، جماعتی اُمور، ملکی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبا دلہ خیال ہوا۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا صہیونیت ایک شیطانی لشکر ہے اور اس کا ہر سہولت کار، انسانیت، امن اور انصاف کا بد ترین دُشمن ہے ۔ مغرب نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو بین الاقوامی امن و امان خطرے میں پڑ جائے گا۔ صہونیت کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ بین الاقوامی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ اُنہوں نے کہا ایران اپنی سالمیت، خو د مختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لئے تمام اختیارات محفوظ رکھتا ہے ۔ خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوتی جارہی ہے جو سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ عالمی برادری انتہائی حساس حالات تنازع کے سفارتی حل کیلئے کوششیں تیز کرے۔ قوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق بات چیت کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں