ترقیاتی منصوبوں محرم سکیورٹی کا جائزہ

لاہور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور پلاننگ حافظ مدثر نواز اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیہ بھی شریک ہوئے ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، جس میں کام کی رفتار اور معیار کو اجاگر کیا گیا۔ اھر ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی اور انتظامات کی فراہمی کیلئے پوری طرح متحرک ہے ۔ اس حوالے سے ڈی سی اور ڈی آئی جی آپریشنز کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا جس میں امن کمیٹی کے ممبران بھی شامل تھے ، محرم اور عاشور کے پرامن انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔