ٹیکس ڈیفالٹر ہونے پر تھانہ سمن آباد کی عمارت سربمہر

لاہور (این این آئی) محکمہ ایکسائز کے ای ٹی او عامر مجید کا کہنا تھا پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹر تھانہ سمن آباد کی عمارت کو سربمہر کردیا گیا۔۔۔
انتظامیہ کو بار بار نوٹسز کے باوجود پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،تھانے کی عمارت کے ذمہ 23لاکھ سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے ،ٹیکس کی وصولی کے لئے ڈی آئی جی آفس سے بھی مراسلہ لکھ کر رابطہ کیا گیا۔