ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسروں کی تقرری کیلئے ٹیسٹ شیڈول

لاہور(خبر نگار)ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی افسروں کی تقرری کیلئے ٹیسٹ شیڈول جاری کردیا گیا۔ درخواست گزاروں کے سکریننگ ٹیسٹ 28 جون کو ہونگے۔
4 جولائی تک سکریننگ کے رزلٹ تیار کئے جائیں گے ۔12 جولائی کو تحریری امتحان، 21 جولائی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ایجوکیشن اتھارٹیز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی تقرریاں کی جانی ہیں۔ پہلے افسروں کی کارکردگی ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے نئے اساتذہ کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔