محرم الحرام کے حوالے سے اتحاد بین المسلمین کانفرنس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور چیئرمین علما اتحاد کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں کمشنرزید بن مقصود، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بھی شرکت کی۔ بلال یاسین نے کہا افواہوں پر کان نہ دھریں، کسی بھی خبر کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فوری تصدیق کریں ۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضا ہر سطح پر موجود ہے۔