ڈی سی آفس کی دیوار کی بحالی کا فیصلہ

ڈی سی آفس کی دیوار کی بحالی کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)18 سال بعد ڈی سی آفس کی بیرونی دیوار کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے فیزیبلٹی تیار کر لی گئی۔

ساڑھے 7 کروڑ کی لاگت سے تعمیرو بحا لی کا کام مکمل کیا جائیگا۔ بیرونی دیوار پر سی تھرو گرلز نصب کی جائینگی۔ سٹیٹ آف دی آرٹ داخلی گیٹ تعمیر کیا جائیگا۔ ڈی سی کا کہنا تھا سائلین کو بنیادی سہولیات سمیت صاف ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں