ڈکیت گروپ کے 3ارکان گرفتار ،موٹرسائیکل برآمد

 ڈکیت گروپ کے 3ارکان  گرفتار ،موٹرسائیکل برآمد

کاہنہ(نمائندہ دنیا)سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیت گروپ کے 3 ارکان گرفتار کر لیے گئے، پولیس نے ملزموں کو ٹریس کرکے لدیکی گاؤں سے پکڑا۔۔۔

 ملزم ڈکیتی اور چوری کے 50 مقدمات میں مطلوب تھے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو 2 شہریوں کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے ،گروہ نے چند روز قبل کاہنہ میں شہری سے موبائل اور موٹر سائیکل چھینی تھی،ملزموں سے 2 موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرلیا گیا،ملزموں علی فریاد، آصف اور منظور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں