گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال اوپن لائبریری کاافتتاح

گلشن اقبال پارک میں علامہ  اقبال اوپن لائبریری کاافتتاح

لاہور (این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی منصور احمد نے گلشن اقبال پارک اور جلو بوٹینیکل گارڈن کا دورہ کیا۔

 انہوں نے پارکس کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔ڈی جی پی ایچ اے نے گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال اوپن لائبریری کا افتتاح کیا جو مطالعہ کے فروغ اور شہریوں کیلئے ایک علم دوست ماحول فراہم کرنے کی سمت ایک مثبت قدم ہے ۔ ڈی جی نے جلو بوٹینیکل گارڈن میں سبزہ زار کی حالت بہتر بنانے ، بچوں اور فیملیز کیلئے نئے جھولے لگانے اور تمام گراؤنڈز میں ہارٹیکلچر کے کام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تتلی گھر کا بھی معائنہ کیا اور صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں