6ارب کے ای چالانز کی وصولی کیلئے ایکسائزسے رابطہ

لاہور(این این آئی)6 ارب سے زائد ای چالانزکی وصولی کیلئے ایکسائز سے مدد کے لئے رابطہ کرلیا گیا۔ بروقت اقدامات کے لئے سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے مراسلہ ڈی جی ایکسائز کو بھجوا دیا۔
جس کے مطابق ای چالانز کلیئر کروانے تک رجسٹریشن وٹرانسفرکی سہولت نہ دی جائے۔ مراسلہ میں تحریر کیا گیا کہ صوبہ میں روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں گاڑیاں وموٹرسائیکلیں رجسٹرڈو ٹرا نسفر ہوتی ہیں، گاڑیوں کی ٹرانسفر پر مالکان سے ای چالانزکی وصولی کی جائے ۔نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے اگرشہری کے ذمہ واجبات ہیں تووصولی کرکے اجازت دی جائے ،ایکسائزکی جانب سے وصولیوں سے بڑی حد تک ای چالانز کلیئرنس میں مدد ملے گی۔سی ٹی او کا کہنا تھا ایکسائز کے ساتھ پہلے بھی وصولی کے لئے سیف سٹیز اتھارٹی رابطے میں ہے۔