ریلوے سٹیشن کی صفائی کا انتظام ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے

 ریلوے سٹیشن کی صفائی کا انتظام ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے، اپنے کامرس رپورٹر سے)ایل ڈبلیو ایم سی نے ریلوے سٹیشن لاہور کی صفائی ستھرائی کا انتظام سنبھال لیا۔پاکستان ریلوے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں صفائی کا معاہدہ طے پاگیا۔

ڈپٹی سی ای او ذوالقرنین خان، ڈاکٹر عاتکہ ضیغم چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔اس موقع پرسیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین بھی موجود تھے ۔ بابر صاحب دین کا کہنا تھا ریلوے سٹیشن پر بہترین صفائی کیلئے ایک منیجر، 5 سپر وائزر ، 105 ورکر تین شفٹوں میں ریلوے سٹیشن پر صفائی انتظامات یقینی بنائیں گے ۔پلیٹ فارمز، ریزرویشن ایریا، ویٹنگ ہال، واش رومز، پارکنگ، ریلوے ٹریکس اور آفسز کی صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائیگی۔ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں نائٹ شفٹ میں پلیٹ فارم اور ٹریک کی واشنگ بھی یقینی بنائیں گی۔ عامر علی بلوچ کا کہنا تھا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن اور جدید مانیٹرنگ کے نظام سے متاثر ہو کر سٹیشن کی صفائی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایل ڈبلیو ایم سی کو ماہانہ 60لاکھ روپے ادا کئے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں