فاطمہ فرٹیلائزر کی رابیل سدوزئی ویمن لیڈنگ چینج ایوارڈز میں سسٹین ایبلٹی لیڈر قرار

لاہور(سٹاف رپورٹر)فاطمہ فرٹیلائزر کی مارکیٹنگ اور سیلز ڈائریکٹررابیل سدوزئی کو ویمن لیڈنگ چینج ایوارڈز ایشیا پیسیفک 2025 میں سسٹین ایبلٹی لیڈر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ ایسی خواتین کو نوازا جاتا ہے جو اپنے منسلک شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور ان میں دیرپا تبدیلی لا رہی ہیں۔ رابیل سدوزئی نے کہا فاطمہ فرٹیلائزر میں سسٹین ایبلٹی صرف ایک مقصد نہیں بلکہ ہماری ہر کوشش کی بنیاد ہے۔ ہم موسمیاتی تبدیلی، خواتین کے برابرحقوق اور غربت کے خاتمے جیسے عالمی اہداف کو جدت سے حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔