پاک فوج کا امن، معاشی استحکام میں کلیدی کردار:گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا پاک فوج کا ملک میں امن اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔
بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں مودی کو للکارا ۔تاجر برادری، سیاسی رہنمائوں بالخصوص نوجوان اور طلبا کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرزسے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی سطح پر پاکستان کی جنگ جیتی۔ پیپلز پارٹی کے تمام کارکن اور سینئر رہنما گلے شکوے دور کرکے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں،وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔