محکمہ ایکسائز نے 53.6 ارب کی ٹیکس ریکوری کر لی

لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے رواں مالی سال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53.6 ارب روپے کی تاریخی ریکوری کرلی، جو 55 ارب روپے کے سالانہ ہدف کا 98 فیصد بنتی ہے۔
محکمے کی تاریخ میں پہلی بار 50 ارب روپے کا سنگ میل عبور کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمد عمر شیر کی زیر صدارت ڈائریکٹرز کانفرنس میں پیش کئے گئے۔ کانفرنس میں تمام ریجنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ریجنز کو نمایاں قرار دیا گیا۔ صرف جون کے مہینے میں ہی 2.69 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی گئی۔ ڈی جی نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ مائیکرو لیول پر پلاننگ کے ذریعے 100 فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، ہیوی مشینری اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور ہر گاڑی کی فوری و لازمی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔