چھانگا مانگا:موسلاد ھاربارش نشیبی علاقے زیرآب
چھانگا مانگا(نامہ نگار)شہر اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ رات سے موسلا دھار بارش جاری ہے ،جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔۔۔
بارش کی وجہ سے شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے ، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے ، شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے ، واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث فیڈرز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے اور بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ بجلی کی اچانک بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بجلی نہ ہونے سے شہری پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔