اسلحہ کی نمائش،پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والے 2 جعلی اہلکار گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والے 2جعلی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والے ملزم عدنان علی اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔