قصور:متعدد وارداتوں میںشہری ، نقدی ، زیورات سے محروم

قصور:متعدد وارداتوں میںشہری ، نقدی ، زیورات سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔

اڈا چورکوٹ کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے بستی باغبان پورہ کھڈیاں کے رہائشی طیب علی سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون، بھالہ صدر قصور کے نزدیک سے رمضان آرائیں سے 12ہزار روپے اور موبائل فون ، پریم نگر کوٹ رادھاکشن کے نزدیک ،بھچوکی کے رہائشی ساجد علی کے بھائی سے ہزاروں روپے ، موبائل فون اور موٹرسائیکل ، پل نہر چونیاں سٹی پتوکی کے قریب بھائی کوٹ چک 3پتوکی کے رہائشی ایم اے حیدر منظور سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ جمبرخورد صدر پھول نگر کے نزدیک خانکے موڑ کے رہائشی محمدناصر علی سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل، سرائے مغل کے نزدیک باٹھ کلاں کے رہائشی کاشف سے 20ہزار روپے چھین لی، ڈھنگ شاہ سے نامعلوم چور عثمان غنی کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ لکھنیکے سے نامعلوم چور وقاص علی کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ چھانگامانگا سے نامعلوم چور احمدنواز کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ حبیب آباد سے نامعلوم چور محمدرمضان کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں