حکومت عوام پر نیا مالی بوجھ نہیں ڈالے گی:ظفر اﷲواہلہ

 حکومت عوام پر نیا مالی بوجھ نہیں ڈالے گی:ظفر اﷲواہلہ

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سنیئر رہنما،گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر چودھری ظفر اﷲواہلہ نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام پر کوئی نیا مالی بوجھ نہیں ڈالے گی۔۔۔

 بلکہ عوام کو مزید ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ غریب و متوسط طبقے کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے، پی ٹی آئی کا واویلہ اپنے کرپٹ لیڈر کو جیل سے نکلوانے کی خاطر ہے جس کیلئے وہ حکومت پر دباؤ برھانے کی خاطر عوامی فلاح کے امور کو بھی نشانہ بنارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قوم نے اپنے ووٹ کے ذریعے جس اعتماد کا اظہار کرکے منتخب ارکان اسمبلی کو ایوانوں میں بھیجا اس اعتماد پر پورا اترنے کیلئے تمام منتخب نمائندوں کو عوامی خدمت کو شعار بنانا ہوگا جس کیلئے پارٹی مفادات کی سیاست کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اپوزیشن جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور ملکی ترقی کی راہ میں روٹیں اٹکانے کی روش ترک کردیں اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، قوم کی پارلیمنٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور حکومت انہیں ٹوٹنے نہیں دے گی عوام کی توقعات پر ہر حال میں پورا اترا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں