ٹیکہ جات کی مہمات شیڈول کیمطابق مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور(اے پی پی)سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور کا دورہ کیا ،جہاں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد احمد نے ادارے کی ویکسین پروڈکشن۔۔۔
اینیمل ڈزیز ڈائگنوسٹک اینڈ رپورٹنگ سسٹم، ایف ایم ڈی ڈیزیز ریسرچ سینٹر سمیت مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف سیکشنز، خاص طور پر ویکسین پروڈکشن اور کوالٹی کنٹرول یونٹس کا معائنہ کیا اور محکمہ لائیوسٹاک کی ویکسین تیاری میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ویکسین کے معیار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے اور سروسز کی فراہمی کو مقررہ اہداف سے بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے کولڈ چین منہ کھر تحقیقی ادارے کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور زور دیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی مہمات شیڈول کے مطابق مکمل کی جائیں۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے اینیمل ڈزیز ڈائیگناسٹک اینڈ رپورٹنگ سسٹم کی رئیل ٹائم مونیٹرنگ سسٹم کو بھی چیک کیا اور اس سسٹم کو سراہا۔سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پودا بھی لگایا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرل توسیع اور دیگر اعلٰی افسران بھی موجود تھے۔