خاتون سینٹری ورکر کا موبائل نقدی چھیننے والا ملزم گرفتار

خاتون سینٹری ورکر کا موبائل  نقدی چھیننے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ خاتون سینٹری ورکر کے ساتھ کھینچا تانی اور واردات کا معاملہ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں ایک شخص نے صبح ڈیوٹی پر جاتی ہوئی خاتون سینٹری ورکر کے ساتھ کھینچا تانی کی اور خاتون سے موبائل اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گیا، خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشن نے نوٹس لے کر ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے موبائل اور رقم برآمد کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں