پنجاب یونیورسٹی کی دوبارہ ڈیزائن کی گئی ویب سائٹ کا افتتاح
لاہور(آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی کی دوبارہ ڈیزائن کی گئی ویب سائٹ کا افتتاح کردیاگیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم میں لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے جدت کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزائن کی گئی ویب سائٹ کا مقصد طلباوطالبات، فیکلٹی ممبران،ملازمین، ایلومنائی سمیت زیادہ سے زیادہ صارفین کے لئے قابل رسائی آن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی جی آئی ٹی ڈاکٹر مرتضیٰ یوسف نے کہا کہ نئی جدید ڈیزائن کی گئی ویب سائٹ بین الاقوامی اور قومی ویب سائٹس کے مطابق تیار کی گئی ہے۔