نبی کریم ؐ کا یوم ولادت:محکمہ اوقاف کو تقریبات کیلئے ٹاسک تفویض

نبی کریم ؐ کا یوم ولادت:محکمہ اوقاف  کو تقریبات کیلئے ٹاسک تفویض

لاہور(سیاسی نمائندہ)نبی کریم ؐکے یوم ِ ولادت کی 1500 سالہ تقریبات کا شایانِ شان انعقاد ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ اوقاف، انفارمیشن، ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کو خصوصی ٹاسک دیدئیے گئے ،صوبہ بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین ؐ کی خصوصی تقریبات ہونگی۔ سیکرٹری اورچیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوان اوقاف میں اس حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے کہا نعت خوانی، عشرہ رحمت للعالمین کی خصوصی تقریبات ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں