چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کشمیر بارے تقریب

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں  کشمیر بارے تقریب

لاہور(صباح نیوز)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی سرپرستی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، عملے کے ارکان، میڈیا نمائندگان اور ادارے میں رہائش پذیر بچوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بچوں میں آزادی کشمیر سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔تقریب کے دوران بچوں نے کشمیر کی آزادی کے حق میں تقاریر اور مختلف پرفارمنس پیش کیں، جنہیں شرکا نے بے حد سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں