صحافی کالونی ایف بلاک میں بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز

صحافی کالونی ایف بلاک میں  بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔

انہوں نے صحافی کالونی ایف بلاک کی اوور ہیڈ ایکسٹرنل الیکٹریفکیشن کے منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا اور بجلی کی فراہمی کی فائل صدر ارشد انصاری کے حوالے کی ۔ارشد انصاری نے کہا کہ ایف بلاک میں ریکارڈ مدت میں بجلی فراہمی رمضان بٹ کی صحافی دوستی کے باعث ممکن ہوئی، تقریب کے آخر میں لاہورپریس کلب شملہ پہاڑی پر شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایاگیا۔ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی رضا  اور ترجمان لیسکو رابعہ قادر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں