لیبر یونین کی یوم آزادی تقریب

 لیبر یونین کی یوم آزادی تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب اقلیتی ایڈوائزری کونسل کے رکن سہیل عالم نے ایل ڈبلیو ایم سی کی گرین کلین لیبر یونین کے تعاون سے لبرٹی چوک میں یوم آزادی تقریب کا انعقاد کیا۔

ایم پی اے فیلبوس کرسٹوفر، سابق وزیر ڈاکٹر سعید الٰہی نے شرکت کی اور صفائی کارکنان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سہیل عالم نے کہا صفائی کارکن اصل ہیرو ہیں، انکے بغیر ملک کی خوبصورتی ممکن نہیں۔اس موقع پر یوم آزادی و یوم اقلیت کا کیک بھی کاٹا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں