پی سی بی ڈی کی یوم آزادی کے حوالے سے تیاریاں
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔۔۔
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کو شاندار قومی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کے لیے پرعزم ہے ۔ اس سال کی تقریبات کا انعقاد ‘‘معرکہ حق’’ کے موضوع کے تحت کیا جا رہا ہے ، جو سی بی ڈی پنجاب کے سالانہ تھیم رہو سر بلند کے عین مطابق ہے ، جو قوم کی ترقی کے لیے فخر اور غیر متزلزل عزم کی ترغیب دیتا ہے ۔یہ تقریبات اس عہد کی علامت ہیں کہ سی بی ڈی پنجاب پاکستان کی خودمختاری اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور مادرِ وطن کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ کلمہ انڈرپاس اور سی بی ڈی روٹ 47 کو دلکش روشنیوں سے منور کیا گیا ہے جو آزادی کی حقیقی روح کی عکاسی کرتے ہیں۔