واسا : مختلف شعبوں پر آڈٹ پیراز کی تعداد 500 سے متجاوز
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی واسا کے شعبہ او اینڈ ایم، انجینئرنگ، ایڈمن ،فنانس میں ہونے والی بے ضابطگیاں۔۔۔
واسا کے مختلف شعبہ جات پر آڈٹ پیراز کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی، چالیس سالوں میں واسا اپنی کرپشن کا دفاع نہ کرسکا، فائلوں پر لگائے گئے آڈٹ پیروں کا واسا جواب دینے سے قاصر رہا،آڈیٹر جنرل نے کرپشن کا دفاع نہ کرنے پر واسا کے آڈٹ پیراز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ارسال کر دیئے۔